ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکیٹوریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا ، ریکس ٹلرسن توانائی کے شعبے کی بڑی کمپنی کے سربراہ ریکس ٹلرسن کے روس کے صدرولادی میرپیوٹن سے قریبی تعلقات ہیں۔
ریکس کے انتخاب سے قبل متعددری پبلکن اورڈیموکریٹک ارکان پارلیمنٹ نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹلرسن کے روس سے دو دہائیوں سے تعلقات اور کاروباری روابط ہیں۔
ریکس ٹلرسن تیل فروخت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ایکزون موبل کے سربراہ ہیں، جسکا کاروبار 50 سے زائد ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ ریکس ٹیلرسن نے 2013 میں روس پر اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاص طور پر انھیں ’’آرڈر آف فرینڈشپ‘‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔
وزیرخارجہ بننے کے بعد ریکس کو روس اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے کڑا چیلنج درپیش ہوگا۔