دنیا

دنیا کی بزرگ ترین فلائٹ انسٹرکٹر کا اعزاز 99 سالہ خاتون کے نام

کیلیفورنیا : امریکی خاتون نے 99 برس کی عمر میں تریبتی پرواز اڑاکر دنیا کی بزرگ ترین فلائٹ انسٹرکٹر کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطاطق امریکی ریاست کیلیفیورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

روبینہ آستی نے دو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں، پہلا ریکارڈ دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا، اور دوسرا ہوا اڑتے ہوئے جہاز اڑانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 99 سالہ روبینہ آستی نے اتوار کے روز نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی۔

روبینہ آستی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہیں لوگوں کو زمین سے اڑنے کا تجربہ کروانا بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں کہ برزگ شہری اب بھی قابل قدر حصہ شامل کرنے کے قابل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز امریکی ریاست لووا کے شہری کے پاس تھا جنہوں نے 98 برس کی عمر میں آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی، جسے اب روبینہ آستی نے 99 سالہ فلائٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے توڑ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close