دنیا

‘ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا’ بھارتی پولیس نے نوجوان کے سر میں چابی گھونپ دی

نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر نوجوان کے سر میں چابی گھونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا عوام پر بدترین تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پولیس اہلکار نے حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کے ماتھے میں موٹرسائیکل کی چابی گھسادی۔

پولیس اہلکار کی دردندگی کا یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ہیلمٹ نہ پہننے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چابی بھی سر میں گھونپ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دوستوں کیساتھ پیٹرول بھروانے جارہا تھا کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے روکا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ہیلمٹ نہ پہننے پر بحث شروع ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں اور نوجوانوں میں تکرار جاری تھی کہ اسی دوران ایک اہلکار نے موٹرسائیکل کی چابی نکال کر نوجوان کے ماتھے میں گھونپ دی۔

ویڈیو سامنے آنے پر پولیس چیف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایات کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close