دنیا

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی، دلہا دلہن سمیت درجنوں افراد کرونا کا شکار

کیرالہ :  احتیاطی تدابیر کی خلاف کے ساتھ منقعد ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت درجنوں افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا، جہاں دلہن کے والد نے حکومت کی بتائی تعداد سے زیادہ افراد کو شادی میں مدعو کیا تھا۔

دلہن کے والد اور باراتیوں نے حکومتی ایس او پیز کو ہوا اڑاتے ہوئے شادی کی تقریب تو منعقد کرلی لیکن تقریب کے دوران ہی متعدد افراد کی طبعیت بگڑنے لگی، طبعیت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروائے گئے تو معلوم ہوا کہ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے معاملے میں‌ دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض‌ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں‌ کرونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں‌ شامل ہونے والے مہمانوں‌ سے کہیں‌ زیادہ لوگوں‌ نے شرکت کی.

واضح‌ رہے کہ کاسر گوڈ‌ میں‌ کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 658 ہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close