مائیک پومپیو کی ویڈیو ایپ کے ذریعے طالبان وفد سے ملاقات
کابل : امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان وفد سے ویڈیو کانفرنس پر قیدیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا بردار کی سربراہی میں دنیا کے طاقتور ترین وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ویڈیو ایپ کے ذریعے کانفرنس کی۔
کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور طالبان رہنماؤں کے دوران افغانستان میں مستقل قیام امن سے متعلق گفتگو ہوئی۔
۲/۲
داسلامي امارت د پاته بندیانو خلاصون مهم وباله. همداشان د امریکې خارجه وزیر د لوی اختر په مناسبت د اسلامی امارت له خوا د اعلان شوي اوربند هر کلی وکړ. pic.twitter.com/QxdqrrTcLd— Suhail Shaheen (@suhailshaheen1) August 3, 2020
افغان طالبان نے کانفرنس کے دوران بتایا کہ پچھلے تین دن میں کہیں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی۔