دنیا

کرونا مریضوں کے گردے ناکارہ ہورہے ہیں، ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

واشنگٹن : طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا متاثرہ افراد کے گردوں کو متاثر کررہی ہے، جس کے ثبوت پچاس فیصد کرونا مریضوں کے ناکارہ گردے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک سٹی کے ایک مقامی اسپتال کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مہلک ترین وبا مریضوں کے گردے ناکارہ بنارہی ہے۔

اسپتال کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کرونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے کوویڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد کام کرنا چھوڑ گئے حالانکہ اس سے قبل وہ کبھی گردوں﷽ کے مرض مبتلا نہیں ہوئے۔

محقیقین نے رواں سال فروری سے مئی تک 4000 کرونا مریضوں پر تحقیق کی جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد میں سے 46 فیصد کے گردے بے کار ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 46 فیصد میں 82 فیصد وہ مریض تھے جنہیں کبھی گردوں کا کوئی مرض لاحق نہیں ہوا، مذکورہ صورت حال کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا مریضوں کے گردوں کو بھی شدید
نقصان پہنچاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close