دنیا

پانچ ہزار ریال کی بچت سے متعلق سعودی حکام شہریوں کو اہم مشورہ

ریاض : سعودی حکام نے شہریوں کو پانی بل کی مد میں سالانہ پانچ ہزار ریال کی بچت کا طریقہ بتا دیا۔

کرونا وبا کے باعث دنیا بھر میں معیشت کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث بے تحاشا افراد بے روزگار ہوئے ہیں کاروبار تباہ ہوئے لیکن سعودی حکومت نے اس وبائی صورتحال کے دوران اپنے شہریوں کو ریلیف فراہم
کرنے کےلیے پانی بل سے سالانہ ہزاروں ریال کی بچانے کا منفرد طریقہ بتادیا۔

سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر صارفین کے اضافی بل آتے ہیں جن میں پانی کے داخلی نیٹ ورک کا رساؤ کا مسئلہ، فلیٹس کی تفصیلات کے عدم اندراج کا معاملہ اور میٹر کی
غلط ریڈنگ بھی شامل ہے، لیکن اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واٹر کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ پانی کا رساؤ دریافت کرکے اس کی اصلاح اور کفایت شعاری والے آلات نصب کرائیں جس کے سبب پانی کا بل 46 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ وہ پہلی فرصت میں عمارت کی تفصیلات درج کرائیں کہ اس میں کتنے فلیٹس ہیں اور کس فلیٹ میں کتنا پانی خرچ ہو رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ فلیٹس میں پانی کی تقسیم کا نظام استعمال کریں، صارفین عمارت یا فلیٹ کے واٹر سسٹم میں رساؤ کا معائنہ کرائیں، پانی کے استعمال میں کفایت شعاری والے آلات نصب
کیے جائیں، پانی کے استعمال کے سلسلے میں توازن اور اعتدال کا طریقہ اپنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close