دنیا

سعودی حکام کا عمرہ ادائیگی سے متعلق اہم اعلان

ریاض : سعودی حکام نے کرونا وبا کے دوران کامیاب حج کی ادائیگی کے بعد عمرہ شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد سعودی حکام نے حج کو انتہائی محدود کردیا تھا جس کی کامیابی سے ادائیگی کے بعد عمرہ شروع کرنے پر بحث جاری ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ عمرہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے سیکریٹری ڈاکٹر حسین الشریف کا کہنا ہے کہ ہر سال حج کی کامیابی سے ادائیگی کے بعد اس کی جامع رپورٹ تیار کرکے آئندہ برس کے تیاری شروع کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حجاج کی آمد سے لے کر روانگی تک کے تمام معاملات مقررہ شیڈول کے مطابق انجام دیے گئے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رواں برس مملکت کے 8 شہروں ریاض، مدینہ منورہ، الوجہ، دمام، قصیم، ابہا، جیزان اور تبوک سے عازمین حج کو سعودیہ ایئر کی اندرون ملک پروازوں کے ذریعے جدہ لایا گیا تھا۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کسی حاجی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close