دنیا
امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے
امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کےالزام کےردعمل میں کہا ہےکہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش رہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یاتو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت شواہد پیش کرے۔
گزشتہ روزوائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن خود ملوث تھے۔
دوسری جانب روس پر امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ہیکنگ کے الزام پر روس نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔