دنیا

بھارتی شہری نے چاک پر چہرے کاڑھ دئیے، دیکھنے والے حیران

نئی دہلی : منی ایچر بنانے کے شوقین سافٹ ویئر انجینیئر نے چاک کو کرید کر منفرد و دلکش مجسمے تیار کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سافٹ ویئر انجینیئر کی جانب سے بلیک بورڈ پر لکھنے کےلیے استعمال کی جانے والی چاک سے خوبصورت منی ایچر تیار کیے گئے ہیں جسے دکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

سافٹ ویئر انجینیئر سچن چاک پر خاص قسم کی دھاتی کیل کی مدد کر چہرے کاڑھتا ہے۔

سچن نے اسکول کے زمانے سے چاک کرید کر شکلیں بنانا شروع کی تھیں پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ دنیا میں کوئی بھی چاک پر مجسمے نہیں بناتا تو انہوں نے چاک پر مشہور شخصیات کے چہرے کاڑھنے کا کام شروع کردیا۔

سچن کہتے ہیں کہ میں اسکول میں پرکار، شارپنر اور پنوں سے چاک کرید کر نام اور الفاظ لکھا کرتا تھا اور دوستوں کو تحفے دیا کرتا تھا۔

ایک مجسمہ مکمل ہونے میں انہیں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں۔ اگر کام مزید باریک ہو تو 130 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ اب تک وہ 200 سے زائد منی ایچر مجسمے بناچکے ہیں جن میں تاج محل جیسا شاہکار بھی شامل ہے جسے بنانے میں انہیں 80 گھنٹے لگے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close