دنیا

6ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

کراچی : ایشیائی ترقیاتی بینک کی کرونا سے بے روزگاری کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 6 ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں کے بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے جہاں دنیا بھر میں انسانی جانوں کا ضیاع کیا ہے وہیں بڑی بڑی معیشتوں کو مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس کے باعث بے روزگاری پر رپورٹ شائع کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں 3 اور 6 ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے، تین ماہ میں 15 لاکھ نوجوانوں بے روزگار ہوئے ہیں۔

اے ڈی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چھ ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں کے بیروزگار ہوسکتے ہیں، ایشیا میں 13 ممالک کرونا سے متاثر ہوئے۔

اے ڈی بی نے رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تین ماہ میں ایشیائی ممالک میں 1 کروڑ نوجوان بیروز ہوسکتے ہیں جبکہ چھ ماہ میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہونے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان،ملائیشیا اور ویتنام میں بیروزگاری بڑھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close