دنیا
آوارہ کتوں نے شہری کا روزگار چھین لیا
نئی دہلی : بھارت میں آوارہ کتوں نے 65 بھیڑوں کو نوچ نوچ کر مار ڈالا جس کے باعث پورا خاندان بے روزگار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں بچوں، بوڑھوں و چھوٹے جانوروں کو زخمی ہوتے دیکھا ہے لیکن بھارت کے آوارہ کتوں نے درجنوں بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا۔
آوارہ کتوں کے حملے میں 65 بھیڑوں کے جان سے جانے کا واقعہ بھارتی شہر پانی پت میں پیش آیا جہاں کتوں نے پورے کنبے کی روزی روٹی کا ذریعہ چھین لی۔
یہ کتے کبھی چھوٹے بچوں پر حملہ کتے ہیں تو کبھی راہ چلتے بزرگ کو اپنے خطرناک دانتوں اور پنجوں سے زخمی کرتے ہیں اور کبھی کبھی تو ان کا حملہ موقع پر ہی موت کا باعث بن جاتا ہے۔
متاثرہ کنے کے مطابق یہ ان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا، جن کی مالیت 6 لاکھ روپے تھی لیکن ان آوارہ کتوں نے اس کنبہ کا سب چھین لیا۔