دنیا

سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے مشہور ہونے والی 7 سالہ بچی بانا العابد ترکی پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ترک صدر نے بانا اور اس کے بھائی کو سینے سے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں تحائف بھی دیے۔

بانا نے ترک صدر کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ صدر سے مل کر بہت خوش ہے۔

دوسری جانب ترک صدر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ مجھے بانا اور اس کے خاندان کی صدراتی محل میں مہمان نوازی کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی ہمیشہ شام کے لوگوں کی حمایت میں کھڑا رہےگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close