Featuredدنیا

سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کی سزائے موت معاف کردی

ریاض : سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کو بے دردی سے قتل کرنے والے مجرمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے سعودی صحافی جمال کو قتل کرنے والے مجرمان سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی سزائے موت معاف کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں صحافی کو قتل کرنے والے مجرمان کی سزاؤں میں تخفیف کرکے پانچ کو 20، 20 سال قید جبکہ تین کو 7 سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی عدالت نے عالمی سطح پر قتل کی مذمت ہونے پر قتل میں ملوث پانچ مجرمان کو سزائے موت اور تین کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعدازاں خاشقجی کے بیٹے نے مجرمان کو معاف کردیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف امریکی اخبار سے منسلک صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے گئے تھے تاکہ اپنی ترک نژاد منگیتر سے شادی کرسکیں اور سفارت خانے سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی سفارت خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کی پالیسیوں و وژن 2030 کے سخت ناقد تھے جس کی وجہ سے انہیں ریاست سعودیہ میں جان کا خطرہ لاحق جس کے باعث وہ کئی برسوں سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close