دنیا

اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی

اونچی ذات والے4 ہندو نوجوانوں نے ایک 19 سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

ممبئی : اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی

بھارت میں اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار دلت لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد اس کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی ہے ، شہریوں نے مودی سرکار سے جلد از جلد لواحقین کو انصاف فراہم کرنےکا مطالبہ کردیا ہے اور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتراس میں پیش آیا تھا جہاں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے4 ہندو نوجوانوں نے ایک 19 سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کرکے ایک فارم ہاﺅس لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کے بعد اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی کی زبان کاٹ ڈالی، لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی جبکہ لڑکی کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

متاثرہ لڑکی کو اترپردیش میں ابتدائی طبی امدادکے بعد شدید زخمی حالت میں مزید علاج کے لیے نئی دہلی کے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ دم توڑگئی ہے۔
پولیس نے کئی روز بعد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی، پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close