جلد صحت یاب ہو کر واپس آؤں گا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بہت جلد واپس آئیں گے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور سب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسپتال سے جلد میری واپسی ہو جائے۔
صدر نے اسپتال کی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آنے والے چند دن اصل امتحان ہوں گے۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 3, 2020
پیغام میں صدر ٹرمپ پرعزم دکھائی دیے، انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں وائرس کا شکار ہونے والے لاکھوں افراد کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور اس وائرس کو شکست دیں گے۔
صدر نے کہا کہ وہ وائرس سے بچنے کے لیے خود کو وائٹ ہاؤس تک محدود رکھ سکتے تھے، لیکن انہیں یہ مناسب نہیں لگا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کر لیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
صدر نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی صدارتی مہم دوبارہ شروع کریں گے تاکہ امریکہ کو عظیم تر بنانے کا مشن مکمل ہو سکے۔
صدر نے ملٹری اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کے علاوہ عالمی رہنماؤں اور امریکی عوام کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کو کرونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے تجرباتی اینٹی باڈی دوا دی گئی ہے۔