مشکوک بیگ کی اطلاع پر ٹرمپ ٹاور خالی کرا لیا گیا
تلاشی لی گئی تو مشکوک بیگ سے کھلونے برآمد ہوئے، جس کے بعد عمارت کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔
مشتبہ بیگ ملنے کے بعد ٹرمپ ٹاور کے ساتھ علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی رہائشاگاہ پر ہیں۔
ٹرمپ ٹاور میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ بھی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے اہل خانہ کی نیو یارک میں سیکورٹی پر روزانہ ایک ملین ڈالر سے زائد کے اخراجات آرہے ہیں، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد بھی نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور میں مستقل بنیادوں پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کے اس فیصلے نے سیکورٹی اداروں کیلئے کئی مشکلات کا اضافہ کر دیا ، نیو یارک کے مشہور ترین اور رش سے بھرے علاقے میں قائم ٹرمپ ٹاور کے ارد گرد سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ کثیر تعداد میں جنگلے اور کنکریٹ بلاکس بھی لگا دیئے گئے ہیں۔