دنیا
سیاحوں کی کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
حکام کے مطابق اس واقعے میں درجنوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کشتی میں آگ بظاہر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
انڈونیشیا کے جزائر بڑی حد تک کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن نامہ نگاروں کے مطابق ان میں حفاظتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی 200 افراد کو لے کر جکارتہ سے تیدونگ جزیرے کی جانب رواں تھی کہ اس میں اثانک آگ لگ گئی۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹرسٹ ایجنسی کے ترجمان سٹوپو پروو نے اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی کے کاغذات کے مطابق اس میں 100 افراد سوار تھے جو کہ صریحاً غلط ہے اور اسی لیے ہم باقی افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا میں گذشتہ سال بالی سے قریبی سیاحتی جزیرے لمبوک جانے والی کشتی میں ایک دھماکے سے درجنوں سیاح زخمی ہوگئے تھے۔