سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے
پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی، انکا کہنا ہے کہ سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے۔
اقوام متحدہ کے اٹھویں جنرل سیکریٹری بان کی مون عہدے کی مدت ختم ہوگئی اور پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔
اپنے پیغام میں قوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کہ وہ قوام عالم میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بھروکار لائیں گے اور سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے
انھوں نے کہا کہ وہ تنازعات میں الجھے ہوئے ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے۔
انٹونیو گوٹیرش نےاقوام عالم سے بھی درخواست کی کہ وہ دنیا کو پر امن بنانے کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔
خیال رہے کہ گوٹیرش اقوام متحدہ کے پہلے سربراہ ہے، جو ایک ملک کے وزیر اعظم اور مہاجرین کیلئے قائم اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے نئے جنرل سیکریٹری کو شامی بحران، افغانستان, عراق اور یمن میں امن کے قیام ،جنوبی سوڈان ،برونڈی سمیت کئی افریقی ممالک میں میں جاری کشیدگی کے خاتمے جیسے کے چیلنجز کا سامنے رہے گا۔