ایمرجنسی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع
ترک پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذمیں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔
ترکی میں پارلیمنٹ نے منگل کے روز ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی، ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی انیس جنوری سے نوے روز تک نافذ العمل رہے گی، ہنگامی حالت میں توسیع کا فیصلہ استنبول میں نائٹ کلب پر ہونے والے خونی حملے کے بعد سامنے آیا ہے،
یاد رہے سال نو کے آغاز پر استنبول میں نائٹ کلب پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 39 افراد اپنی جاںوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ پہلے ہی ایک مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کر چکی ہے جس کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
یورپی ممالک جمہوری نظام کو برقرار اور مستحکم رکھنے کی کوشش پر انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ترکی کو داعش تنظیم اور مسلح کرد جماعتوں کی جانب سے پے درپے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے۔