دنیا

فحش فلموں کی ویب سائٹ بند ہونے پر عوام کا احتجاج

بنکاک : تھائی لینڈ کی حکومت ایسی 190 ویب سائٹس بند کی ہیں جو فحش مواد دکھا رہی تھیں۔

ڈیلی میل کے مطابق تھائی لینڈ میں فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ بند ہونے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت بنکاک میں احتجاج کیا۔

حکومت کے اس اقدام کے خلاف دارالحکومت بنکاک میں وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی کی عمارت کے باہر لوگوں نے احتجاج کیا اور فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ پورن ہب کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

تھائی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کے روز ایسی 190 ویب سائٹس بند کی ہیں جو فحش مواد دکھا رہی تھیں۔

تھائی لینڈ کے عوام نے ٹوئٹر پر بھی  بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جس کی وجہ سے فحش ویب سائٹ کی بحالی کے حوالے سے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز بنے رہے۔

وزارت ڈیجیٹیل اکانومی اینڈ سوسائٹی کے وزیر کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم قوانین کے مطابق تھائی لینڈ میں فحش اور جوئے سے متعلق ویب سائٹ بین ہیں۔

فحش ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ کے شہریوں نے سال 2019 میں ویب سائٹ پر اوسطاً 11 منٹ 21 سیکنڈ روزانہ صرف کیے جو دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close