دنیا
امریکا: مکمل سرکاری نتائج کا اعلان 8 نومبر کو کیا جائے گا
جیت کےلیےجوبائیڈن کو صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں
امریکی تجزیہ کاروں نے فلوریڈا سمیت مختلف ریاستوں کو صدر کے انتخاب کےلیےسوئنگ اسٹیٹس قرار دے دیا۔
امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق فلوریڈا جیسی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار کے انتخاب جیتنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کیونکہ فلوریڈا، نیویارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بتدریج 29، 29، 55 اور 38 ہے۔
واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کو جیتنے کےلیے مجموعی طور پر 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں سابق نائب صدر جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ لیکر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں اور جیت کےلیے بائیڈن کو صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں جبکہ ٹرمپ ابھی تک 214 الیکٹورل حاصل کرسکیں ہیں۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا کے مکمل سرکاری نتائج کا اعلان 8 نومبر اتوار کے روز کیا جائے گا۔