امریکی کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع
دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے تو دوسری جانب تاحال کوویڈ 19 ویکسین کی تیاریوں سے متعلق آئے روز نئے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
خود امریکی کمپنیاں اور صدر ٹرمپ سب سے پہلے مستند، مؤثر اور محفوظ ویکیسن مارکیٹ میں لانے کے لیے بارہا یقین دہانیاں کروا چکے ہیں۔
اب امریکی صدر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دنیا کو بڑی خبر سنا دی۔
ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کوروناسےبچاؤکی ویکسین کی کامیابی دنیا کیلئے بڑی خبرہے، کوروناسےبچاؤکی نئی آنےوالی ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج آئے۔
STOCK MARKET UP BIG, VACCINE COMING SOON. REPORT 90% EFFECTIVE. SUCH GREAT NEWS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2020
ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج بہت تیزی آئی ہے۔
امریکی فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کے فیزتھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے90فیصد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔