Featuredدنیا

اسپین مسلمانوں کا قدیمی قبرستان دریافت

میڈرڈ : ہسپانوی حکام نے کھدائی کے دوران مسلمانوں کا ہزاروں سال قدیم قبرستان دریافت کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدیمی مسلم قبرستان اسپین کے شمال مشرق میں واقع ٹوسٹے نامی قصبے میں زیر زمین سرنگ کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔

مذکورہ قبرستان میں آٹھویں صدی عیسوی سے 11 صدی عیسوی تک رہ جانے والے مسلمانوں کی قبریں ہیں جن کی تعداد 400 کے قریب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قبرستان میں بہت سی قبروں میں میتوں کی باقیات اچھی حالت میں پائی گئی ہیں اور ان قبروں کی دریافت سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ شمالی اسپین میں مسلمانوں کی تعداد کے حوالے سے مورخین نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

دریافت ہونے والے قبرستان سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ تھی اور مقامی آبادی میں اسلام قبول کرنے کا تباسب بھی زیادہ تھا۔

ہسپانوی اخبار ایل ایسپانول کے مطابق کھدائی کرنے والوں کو ایک قبر میں میت داہنی پہلو کی جانب رکھی ہوئی نظر آئی اور میت کے سر کا رُخ جنوب مشرق یعنی مکہ مکرمہ کی سمت تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے 44 قبروں کو اسلامی دورِ اندلس کا قرار دیا ہے اور توقع کی ہے کہ اس قبرستان میں مجموعی طور پر 4000 سے 5000 افراد مدفون ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close