ایران کو معلوم ہے تعلقات کی بہتری کیلئے کیا تقاضے ہیں ،کسی ملک کی ثالثی کی ضرورت نہیں :سعودی وزیر خارجہ
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے کسی ملک کی ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ایران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دوسرے ملکوں سے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے کیا تقاضے ہیں اور اس حوالے سے اسے کیا کرنا ہوگا ۔
سعودی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ ایران نے ریاض کے حوالے سے معاندہ روش اپنا رکھی تھی جسے ہر صورت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اگرایران اپنی غیرذمہ دارانہ پالیسی تبدیل نہیں کرتا تو دو طرفہ تعلقات درست نہیں ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عادل الجبیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جب تک ایران پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتا تب تک کسی تیسرے فریق کی طرف سے مفاہمتی مساعی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ تعلقات کی بحالی سے قبل ایران کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت اور عرب ممالک میں دخل اندازی کا سلسلہ بند کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں کی مدد سے ہاتھ کھینچنا ہو گا۔