صومایہ اور کینیا میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، دونوں ممالک نے تعلقات ختم کردئیے
نیروبی : تنازعے میں شدت آنے کے بعد صومالیہ نے کینیا میں تعینات اپنا سفیر واپس بلالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ نے کینیا کے ساتھ تنازعے میں شدت آنے کے بعد اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیروبی میں تعینات اپنا سفیر واپس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیا ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے جس کا ہم نے متعدد بار احتجاج بھی کیا مگر کوئی کینیا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا جس کے بعد ہم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صومالیہ نے ایک ہفتے قبل احتجاجاً کینیا کے سفیر لوکاس ٹمبو کو ملک سے بے دخل کیا ، اب کینیا پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے موغادیشو حکومت نے اپنا سفیر بلا کر سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
صومالیہ نے آئی جی اے ڈی میں بھی اس معاملے کو اٹھانے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے تاکہ بیس دسمبر کو ہونے والے ورچوئل سمٹ میں کینیا کے ساتھ جاری تنازع کو بھی اجاگر کیا جائے۔