دنیا

یورپی یونین نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے 27 ممالک کیلئے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یورپی میڈیسن ایجنسی نے ویکسین کے استعمال کے لیے بلائے گئے خصوصی اجلاس میں 21 دسمبر کو ویکسین کے استعمال کی منظوری دی۔

یورپی یونین کی ادویات کی اتھارٹی یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک و امریکی کمپنی فائزر کی مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی۔

میڈیسن ایجنسی کی منظوری کے بعد یورپی کمیشن نے بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

یورپی یونین کے بلاک میں جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ اور آئس لینڈ سمیت 27 ممالک شامل ہیں جو اب ویکسین کو استعمال کر سکیں گے۔

رکن ممالک کے صوابدید پر ہیں کہ ان کی اپنے ملک کی میڈیسن ایجنسی ویکسین کے استعمال کے حوالے سے کیا فیصلے کرتی ہے، تاہم بطور یورپین یونین ممالک کے رکن اب تمام 27 ہی ممالک ویکسین کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جرمنی کے بعد 28 سے 29 دسمبر کے درمیان فرانس سمیت دیگر رکن ممالک میں بھی ویکسینیشن شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم بعض رکن ممالک میں آئندہ سال کے پہلے ہفتے سے ویکسینیشن شروع ہوگی۔

یورپین یونین نے پہلے ہی ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے خطے کے 5 کروڑ کے قریب افراد کے لیے 10 کروڑ سے زائد ڈوز فراہم کرنے کے معاہدے کر رکھے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close