دنیا

41 سال بیوی شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھارہی ہے؟

کبھی کبھی میاں بیوی کے پیار کے عجیب قصے سامنے آتے ہیں، امریکا میں بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے درمیان پیار کا یہ حیران کن قصہ سامنے آیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون ٹریسی ہاویل 41 سالوں سے شوہر کو لنچ بھجوانے سے قبل اس میں سے ایک لقمہ کھا لیتی ہیں، جب لوگوں کو اس کی وجہ سے معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔

یہ خاتون چار عشروں سے جب بھی اپنے شوہر کلف فورڈ کے لیے لنچ پیک کرتی ہیں تو پہلے اس میں سے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتیں۔

ٹریسی ہاویل نے اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور اپنی عجیب عادت کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے بتایا کہ وہ ٹیکساس میں رہائش پذیر ہیں، اور وہ اکتالیس برس سے اپنے میاں کے لیے لنچ پیک کرتے ہوئے اس میں سے ایک لقمہ ضرور لیتی ہیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک برگر نظر آتا ہے جس کے ایک کونے سے ایک ٹکڑا کھایا گیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ان کے شوہر کا لنچ ہے، ایک مرتبہ جب میں ان کے آفس گئی تھی تو میرے شوہر نے کہا تھا جس کے ساتھ آپ پیار کرتے ہیں اگر اس کے ساتھ لنچ شیئر کرو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ پوسٹ اتنی دل چسپ تھی کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا، ٹریسی نے بتایا کہ وہ پہلے دن سے ہی شوہر کے لیے لنچ تیار کر کے بھیجتی ہیں، لیکن شوہر کی بات کے بعد ایک مرتبہ انھوں نے لنچ پیک کرتے وقت برگر میں سے ایک لقمہ کھا کر بھیج دیا۔

جب شوہر گھر آئے تو انھوں نے کہا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا، لیکن ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انھوں نے ہی کھایا تھا کیوں کہ وہ انھیں جوائن نہیں کرپاتی، اور اس طرح لنچ شیئر کر لیا، اس کے بعد لقمہ کھایا ہوا لنچ بھیجنا انھوں نے اپنی عادت بنا لیا۔

Clifford and I have been married almost 41 years and I have made his lunch every working day since day 1.
On occasion I…

Posted by Tracy Howell on Tuesday, December 1, 2020

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close