دنیا

امریکہ میں طوفان کے باعث کم از کم 16 افراد ہلاک

ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست جارجیا میں خراب موسمی حالات کے نتیجے میں 18کم از کم افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاست جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے کہ ریاست کے چار علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جارجیا اور فلوریڈا میں مزید طوفان اور ’ٹورنیڈو‘ کا امکان ہے۔

دوسری جانب سنیچر کے روز میسیسپی میں آنجے والے طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

جارجیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ جارجیا میں ہلاک ہونے والے 14 افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں میں سے تھا جبکہ چار افراد میسیسیپی میں سنیچر کو ہلاک ہوئے۔

ان میں سے سات افراد کک علاقے میں ایک عارضی مکان میں رہائیش پذیر تھے جب طوفان ان کے مکان سے ٹکرایا۔

ہنگامی ادارے کہ اہلکار ٹم پرویس کے مطابق ایک پارک میں تقریباً 40 کے قریب عارضی مکانات تھے جن میں سے نصف تباہ ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close