دنیا

دبئی میں ایک بھارتی کی ہم وطن جوڑے کےساتھ شرمناک حرکت، بیڈروم میں برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے پر سزا سنا دی گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ایک بھارتی نے بے شرمی کی انتہا کردی، اپنے ہی ہم وطن جوڑے کے بیڈروم میں خفیہ ویڈیو بنانے پر عدالت نے اسے سزا سنادی۔ ایک دکان پر ملازم بھارتی شخص پر جوڑے کی ان کے بیڈروم میں نامناسب حالت میں موجودگی کے دوران اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہوگیا ہے ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اس بے حیابھارتی شخص کو تین ماہ کی قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا ہے ۔دبئی کریمینل کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جب اس 22سالہ بھارتی شخص کی قید کی سزا پوری ہوجائے تو اسے ملک بدر کر دیا جائے ۔

رپورٹ کے مطابق 15نومبر کو رات تقریباََ 12بجے کے قریب اس بھارتی شخص نے 29سالہ ہم وطن اور اس کی 24سالہ بیوی کے بیڈروم میں ان کی نا مناسب حالت میں کھڑکی سے چوری چھپے تصاویر لیں  تاہم بیڈروم میں موجود شوہر نے شک پڑنے پر شرمناک حرکت کرنے والے شخص کو دبوچ لیااورپولیس کو بلا کر اسے گرفتار کر وا دیا ۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے اس سے موبائل فون چھین کر ڈیٹا کی تلاشی لی تو دیکھا کہ میری اور میری بیوی کی برہنہ تصاویر ہیں  ۔ اپنے ہم وطن جوڑے کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والے اس بھارتی شخص نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close