دنیا

بستر سے 2 کروڑ ڈالر برآمد

امریکی ریاست میساچوسٹس میں حکام نے ایک برازیلین باشندے کے فلیٹ میں سے دو کروڑ ڈالر برآمد کیے ہیں جو کہ انھوں نے اپنے بستر کے گدّے میں چھپائے ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق یہ رقم ایک ارب ڈالر کے فراڈ کی ایک سکیم سے منسلک ہے جس میں ٹیلیکس فری نامی کمپنی ملوث ہے۔ یہ کمپنی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی تھی۔

حکام نے کہا ہے کہ اس کمپنی نے دنیا بھر کے دس لاکھ لوگوں سے ایک ارب ڈالر لوٹے ہیں۔

پولیس کے تفتیش کاروں کو یہ رقم 28 سالہ برازیلین شخص کلیبر رین ریزیرو روکا کے فلیٹ سے ملیں جو کہ اس فراڈ میں الزام میں گرفتار ہے۔

میساچوسٹس کے اٹارنی کے دفتر سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں بستر کے گدّے سے ملنے والی رقم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

عدالت کے مطابق کلیبر رین ریزیرو روکا پر بھاگے جانے کا شک ہے اور ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے تفتیشی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کلیبر رین ریزیرو روکا لاکھوں ڈالر کو منی لانڈرنگ کے ذریعے ہانگ کانگ منتقل کر رہے تھے۔

سرکاری وکلا کے مطابق ٹیلیکس فری کمپنی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کی سروس فراہم کرنے کے نام پر لوگوں کو جھانسے دے کر پیسے کماتی تھی ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close