دنیا

داعش کا نائب خلیفہ ابو یاسر العیساوی ہلاک

بغداد: عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

عرب ٹی وی چینل کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران داعش عراق کے امیر ابو یاسر العیساوی کو ہلاک کردیا ہے۔

ابو یاسر العیساوی خود کو داعش کے خلیفہ کا جانشین اور نائب خلیفہ بھی کہلواتا تھا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی یہ خبر شیئر کی ہے۔

دوسری جانب حشد الشعبی عوامی رضاکار فورس نے بھی صوبہ الانبار کے صحرائی علاقے میں مفرور داعشی دہشت گردوں کا اڈہ تباہ کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close