ملک کی مین سٹریم میڈیا اپوزیشن جماعت ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن نے ملک کے مین سٹریم میڈیا کو ‘اپوزیشن جماعت’ قرار دیتے ہوئے اسے ‘اپنا منہ’ بند رکھنے کا کہا ہے۔
سٹیو بینن نے دی نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ اخباری اداروں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کا قبل از وقت اندازہ لگانے میں ناکام رہنے پر ‘ذلت’ کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ کے ذرائع ابلاغ کی ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر کا عہدہ سنبھالنے والی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تلخی ہوئی تھی۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ صدارتی انتخاب میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالے۔
دی نیو یارک ٹائمز کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے سٹیو بینن نے کہا ‘میڈیا شرمندہ اور ذلیل ہوا، اپنا منہ بند رکھے اور کچھ عرصے کے لیے سنے بھی۔’
ان کا مزید کہنا تھا ‘یہاں کا میڈیا اپوزیشن جماعت ہے ڈیموکریٹک پارٹی نہیں۔’
ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ ‘اس ملک کو نہیں سمجھتے ہیں۔’
سٹیو بینن نے کہا ‘امریکی ذرائع ابلاغ کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں ہیں۔