دنیا
ونیسکو کی پاکستان کے 8مقامات کو تاریخی ورثہ قرار دینے کی تجویز منظور
اقوام متحدہ کے زیلی ادارہ برائے تعلیم، سائنس، ثقافت یونیسکو نے پاکستان کے آٹھ مقامات کو تاریخی ورثے کی حثیت دینے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے، ان مقامات میں ڈر اور قعلہ چولستان، بلوچستان کا خوبصورت علاقہ ہنگول، ثقافتی لحاظ سے منفرد حیثیت رکھنے والا نگرپارکر جبکہ مرکزی نیشنل قراقرم اور ڈیوسائی گلگت بلتستان پارک، زیارت کے وسیع جونپر کے جنگلات اور آب پاشی کے لیے بنائے گیا کاریز سسٹم اور کھیوڑا کی نمک کی کانیں شامل ہیں۔
ڈپارٹمنٹ آف ارکیلوجی اور میوزیم کے مطابق جیسے ہی یونیسکو کی جانب سے منظوری کا اعلان ہوگا،
ان جگہوں کے بارے میں دستاویزات کی تیاری شروع کر دی جائے گی اور دو سے تین سال کے عرصے میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم نے آٹھ ناموں کی تجویز دی تھی۔