نیو دہلی : بھارتی کسانوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت میں گزشتہ تین ماہ سے کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تین ماہ سے جاری اس احتجاج میں پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر صوبوں کے کسان بھی شامل ہیں۔
اب تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔