دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات منسوخ کر دیا
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل ملتوی کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دورہ متحدہ عرب امارات ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ ان کی اہلیہ کی صحت کی خرابی ہے ۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ دورہ فروری میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران بینجمن نیتن یاہو ابو ظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقاتیں کرنی تھیں ،جہاں معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جانا تھا جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جانا تھا ۔