ریاض : سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی
سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ اقدامات کی بدولت سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ مستقبل میں تیل کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔
الناصر نے کہا کہ تیل منڈی کے حوالے سے پرامید ہیں۔سال2020 کے دوران دنیا کی کسی بھی شراکتی کمپنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیل کی تقسیم کا اعزاز سعودی آرامکو کے حصے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021 کے آخر تک تیل کی یومیہ پیداوار 99 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ امین الناصر کا کہنا تھا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بانڈز کے باوجود قرضوں کے معاملات کنٹرول میں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے اتحادی ممالک کے ساتھ ایک ملاقات میں توقع سے زیادہ پیداوار میں کمی لانے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد تیل کی قیمتیں فروری 2020 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔