ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی شہریوں پر پابندی کے بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔
امریکا کی نئی انتظامیہ بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی حکومت کے درمیان بھی تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی اور اب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔
عراق میں امریکی سفیر دوگلاس سیلمان نے عراقی وزیراعظم کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آپ سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔
حیدر العبادی امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک دینے کے لئے امریکہ جانا چاہتے تھے لیکن صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔
اس انکار کے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر تمام حدیں پار کرتے ہوئے سفارتی آداب کو بھی نظرانداز کررہے ہیں، جس کی مثال گزشتہ دنوں ناروے کے سابق وزیراعظم کے ساتھ امریکی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک ہے کہ جن کو تین سال پہلے ایران جانے کی وجہ سے کئی گھنٹوں ایئرپورٹ پر روکے رکھا گی