دنیا

عمران خان کے خلاف ریفرنس روکنے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ریفرنس کی سماعت روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل تریسٹھ تین کے تحت ریفرنس پانچ ستمبر کو الیکشن کمیشن کو منتقل کیا گیا۔

مؤقف میں مزید کہا گیا ہے کہ دس اکتوبر کو پہلی سماعت ہوئی، اسپیکر کو تیس دن میں ریفرنس کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، نوے دن میں الیکشن کمیشن ریفرنس پر فیصلہ کرنیکا پابند ہے، الیکشن کمیشن کا اختیار ختم ہوگیا، ریفرنس کی سماعت غیر آئینی ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

جسٹس عامرفاروق نے فریقین کو سُننے کے بعدریمارکس میں کہا کہ آئین کے تحت درخواست پر فیصلہ کریں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر سرکاری وکیل سے تحریری جواب مانگتے ہوئے سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close