دنیا

دہشتگردی سے بچانے کیلئے ایفل ٹاورکے گرد اونچی شیشے کی دیوار نصب کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تاریخی یاد گار’ایفل ٹاور‘ کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد شیشے کی دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق منصوبہ منظور ہوا تو اس پر تقریباََ 2کروڑ ڈالرسے زائد کے اخراجات آئیں گے، منصوبے کی منظوری کے بعد رواں سال ہی کام شروع کر دیا جائے گا، ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی دیوار 2.5 میٹر بلند ہوگی، تاکہ ٹاور کو دہشت گردانہ حملوں سے بچایا جاسکے۔

مئیر پیرس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیشے کی دیوار دوہزار سولہ میں یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران نصب کیے گئے، دھاتی جنگلے کی جگہ لگائی جائے گی۔

فرانس گذشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی ہولناک کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہے، نومبر 2015ء میں پیرس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ایفل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر ہے اور ہر سال اس کی سیر کو دنیا بھر سے 70 لاکھ افراد پیرس آتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close