دنیا

ٹرمپ حکومت کے نامزد وزیر محنت عہدے سے دستبردار

امر یکی صدر ٹرمپ کے نامزد کیے گئے وزارت محنت کیوز یراینڈریوپزڈر دستبردار ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق اینڈریو پزڈر پر سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی تارک وطن کو ملازمہ رکھنے کا الزام ہے جبکہ وہ پانچ سال سے ٹیکس نادہندہ بھی ہیں۔

صورتحال سامنے آنے کے بعد ریپبلکن اور ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس پر نامزد وزیر محنت دستبردار ہو گئے۔

اینڈریوپزڈر کو خدشہ تھا کہ امریکی سینیٹ ان کی نامزدگی کی توثیق نہیں کریگی۔

نامزد وزیر محنت کو استعفیٰ اس وقت دینا پڑگیا، جب انکی سابقہ بیوی لیسا فیرسٹن کا انٹرویو سامنے آگیا تھا، جس میں انہوں نے شوہر کے ہاتھوں تشدد کی داستان سنائی تھی۔

ڈیموکریٹس ارکان نے اینڈریو پزڈر کی دستبرداری کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close