دنیا

سعودی عرب میں نئے ویزے پر آنے کے لیے کوئی رکاوٹ تو نہیں؟

ریاض: سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ تابع کے اقامہ پر رہنے والے اگر فائنل ایگزٹ پر جائیں تو کسی دوسرے ویزے پر واپسی مملکن ہے لیکن جرائم کے مرتکب کو دوبارہ مملکت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تارکین وطن کے زیر کفالت بچوں کو جوازات کی قانونی اصطلاح میں ’تابع ‘ کہا جاتا ہے وہ وہ تابعین اقامہ(ڈیپینڈنٹ) پر رہتے ہیں، خروج ونہائی پر جانے والے غیرملکی اور تابع کو مملکت آنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ مجرم نہ ہوں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے جوازات پر ایک غیرملکی نے استفسار کیا تھا کہ تابع کے اقامہ پر رہنے والے جب فائنل ایگزٹ پر جاتے ہیں تو انہیں دوسرے نئے ویزے پر آنے کے لیے کوئی رکاوٹ تو نہیں؟۔

مذکورہ بالا سوال پر بھی جوازات نے آن لائن وضاحت پیش کی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے جو ان کی زیر کفالت ہوتے ہیں ان کا قانونی اسٹیٹس ورک ویزے پر رہنے والوں سے مختلف ہوتا ہے۔

تابع ہونے کی صورت میں ان کا ورک پرمٹ بھی جاری نہیں کیا جاتا کیوں کہ وہ اہل تصور نہیں کیے جاتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close