دنیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

پی ایس ایل کے شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 زنز بنائے، اسد شفیق 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے شین واٹسن اور محمد سمیع نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مقررہ ہدف آخری اوورز کی شروعاتی گیندوں پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر کے اب تک کی ناقابلِ شکست کوئٹہ گلیٍڈی ایٹرز کو ہرانے میں کامیاب رہی اور یوں ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ مزید مستحکم کر لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سیم بلنگز نے78 رنز کی ناقابل شکست اور شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو فتح مند کیا۔

دونوں ٹیموں نے لیگ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز سے ایک میچ میں شکست جبکہ پشاور زلمی کے خلاف فتح حاصل کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچوں میں فتح اپنے نام کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close