دنیا
مصر میں جج نے خودپرجرمانہ عائد کردیا
مصرکے شہر اسوان میں ایک عدالت کے جج نے خود پر 500 مصری پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسوان کی عدالت میں جسٹس محسن کلوب نے خود پر قانون کے خلاف وررزی کرنے پر 500 مصری پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
جسٹس محسن کلوب کے اس اقدام پر عدالت میں موجود دوسرے جج صاحبان، وکلاء اور عام شہری حیران رہ گئے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمے سے ہٹ گئی تھی۔
اس سے قبل جسٹس محسن کلوب ساتھی ججز اور وکلاء کو دوران سماعت فون بند رکھنے کی تاکید کرتے رہےہیں