دنیا

بل گیٹس کی جانب سے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کی پیش گوئی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے کورونا وباء کے مکمل خاتمے کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ویکسینیشن کے مؤثر استعمال سے 2022 میں دنیا بھر میں معمولات زندگی بحال ہو جانے کے واضح امکانات ہیں۔

بل گیٹس نے کہا ہے کہ مختصر عرصے کے دوران کورونا ویکسین کی تیاری ایک واضح کامیابی ہے تاہم اس وقت دنیا بھر میں کورونا ویکسین صرف امیر ملکوں کو مہیا کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں وائرس کی زیادہ متعدی اقسام دوسرے ملک میں پھیل سکتی ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ اس سال ری انفیکشن کی لہر سامنے آئی ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ وباء کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہی ممکن ہوسکے گا ماسوائے اس صورت میں اگر ہم زیادہ بہتر کام کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close