حواس باختہ امریکی صدر ٹرمپ نے سیہون کو سویڈن کہہ دیا
صدر ٹرمپ نے سیہون کو سویڈن کہہ دیا، ایک ریلی سے خطاب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دیکھیں سویڈن میں کل رات کیا ہوا، ان کے اس بیان پر سوئڈش حکام نے وضاحت مانگ لی کہ ہمارے ملک میں کیا ہوا ہے۔
ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیڈن کو دہشتگردی سے متاثرہ ملکوں میں شامل کرلیا، سوئیڈش حکومت نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کرلی کہ نئے صدر کہنا کیا چاہتے ہیں ؟ سوئیڈن میں کون سی دہشتگردی ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سیہون شریف میں ہونے والے حملے کو سویڈن میں حملہ کہہ دیا، دو روز قبل فلوریڈا میں اپنے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور آپ دیکھئے کہ جرمنی میں کیا ہورہا ہے۔ آپ دیکھیں کہ پچھلی رات سویڈن میں کیا ہوا۔
اس بیان پر سویڈن نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور امریکا میں سویڈش سفارت خانے نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے کہ نئے صدر کہنا کیا چاہتے ہیں ؟ سوئیڈن میں کون سی دہشتگردی ہورہی ہے۔
امریکی صدر کے بیان پر سویڈن کے سابق وزیراعظم کارل بلڈٹ بھی حیران رہ گئے اور اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن اور حملہ؟ کب ہوا؟
سوشل میڈیا پر ٹرمپ سمیت امریکی دفتر خارجہ کا بھی خوب مذاق اڑایا جارہا ہے، جنہیں پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیہون اور یورپی ملک سویڈن میں فرق نہیں پتہ جبکہ سویڈن کے عوام نے امریکی صدر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ سویڈن میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا کیا امریکی صدر کو معلوم نہیں کہ حملہ کہا ہوا؟
ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وضاحت کی کہ ان کا بیان ’’فوکس نیوز‘‘ پر تارکین وطن اور سوئیڈن سے متعلق نشر ہونے والی خبر کے تناظر میں تھا۔