دنیا

برازیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک اور طویل القامت مجسمے کی تعمیر جاری

برازیلیا: برازیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک اور طویل القامت مجسمے کی تعمیر جاری ہے جو شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب مجسمے سے بھی بڑا ہوگا۔

 

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یہ مجسمہ دنیا بھر میں اس کی پہچان ہے، شہر کے بلند ترین پہاڑ کورکوواڈو پر نصب اس مجسمے کی قامت لگ بھگ 125 فٹ (38 میٹر) ہے۔

سنہ 1930 میں نصب کیے جانے والے اس مجسمے کو اقوام متحدہ نے آرٹ کا سب سے بڑا شاہکار اور ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے جبکہ برازیل کے لوگ اسے دنیا کا ساتواں عجوبہ قرار دیتے ہیں۔

اب برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک اور مجسمہ تیار کیا جارہا ہے جو ریو میں نصب مجسمے سے بھی طویل القامت ہوگا۔ نئے مجسمے کی اونچائی تقریباً 141 فٹ (43 میٹر) ہوگی۔

 

یہ دنیا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تیسرا سب سے بڑا مجسمہ ہوگا۔

اس مجسمے کی تعمیر سنہ 2019 میں شرع کی گئی تھی اور یہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب جارہا ہے۔ مجسمے کے سینے میں شیشے کی کھڑکی دی جائے گی تاکہ یہاں سے باہر کا نظارہ کیا جاسکے۔ اس میں اسٹیل فریم استعمال کیا جارہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close