دنیا

کویت کرفیو: پولیس اہلکار پر ملزم نے پستول تان لی، پھر کیا ہوا؟

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے شہری نے پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کے لیے کئی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہر منگاف میں مقامی شخص نے رات میں جزوی کرفیو کے اوقات کار کی خلاف ورزی کی اور گاڑی چلاتا ہوا سڑک پر دیکھا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے شہری کو روکا لیکن اس نے فرار ہونے کے لیے اہلکاروں پر پستول تان لی۔

 

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے نے پولیس اہکاروں کو قتل کی دھمکی بھی دی اور ایک اہلکار کی کنپٹی پر گن رکھ کر کہا اگر اسے یہاں سے جانے نہیں دیا گیا تو وہ فائر کر دے گا۔

بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑی دوڑا کر نامعلوم مقام پر فرار ہوگیا تاہم اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ملزم گرفتار بھی ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کویتی حکومت نے جزوی کرفیو میں 22 اپریل تک توسیع دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close