دنیا

بھارت سے ہانگ کانگ جانے والی نجی پرواز کے 47 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے ہانگ کانگ جانے والی نجی پرواز کے 47 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس نے کھلبلی مچا کر رکھدی ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروازکے 47 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔

جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ ہانگ کانگ حکام نے بھارت، پاکستان اور فلپائن کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close