دنیا

مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالر اور شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں کیسے؟

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سالانہ 1 ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مارک زکر برگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں ہے، لیکن ان کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔

جبکہ انہیں کوئی بونس، ایوارڈ، انسینٹو یا زر تلافی بھی ادا نہیں کیا جاتا۔

فیس بک کے سب سے اہم اثاثے’ مارک زکر برگ‘ اور ان کے خاندان کی حفاظت پر سالانہ کروڑوں ڈالرخرچ کے جاتے ہیں۔

ان کی حفاظت پر خرچ کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے ہے۔

امرکا کے سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فیس بک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق گزشتہ سال (2020) فیس بک بانی کی حفاظت پر23 ملین ڈالر( پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔

مارک زکر برگ اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، رہائش اور سفری اخراجات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔

گزشتہ سال صرف بانی فیس بک کی حفاظت کے لیے 10 ملین ڈالر اضافی خرچ کیے گئے، جس میں ان کے محافظوں اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔

2020 میں مارک زکر برگ کی بنیادی سیکورٹی کے اخراجات 13 اعشاریہ4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جب کہ 2019 میں یہ رقم 10اعشاریہ40 ملین ڈالر تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close